Haya Iman AnXious Heart It is my most favourite Nazam




 لباس تن سے اتار دینا پھر
 اس کو بانہوں کے ہار دینا پھر اس کے جذبوں کو مار دینا 
اگر محبت یہی ہے جاناں تو معاف کرنا 
مجھے نہیں ہے 
گناہ کرنے کا سوچ لینا حسین پریاں دبوچ لینا 
پھر اس کی آنکھیں ہی نوچ لینا اگر محبت یہی ہے جاناں 
تو معاف کرنا مجھے نہیں ہے 
کسی کو لفظوں کے جال دینا کسی کو جذبوں کی ڈھال دینا 
پھر اس کی عزت اچھال دینا اگر محبت یہی ہے جاناں
 تو معاف کرنا 
مجھے نہیں ہے
 اندھیر نگری میں چلتے جاناں حسین کلیاں مسلتے جانا اور اپنی فطرت پر مسکرانا
 تگر محبت یہی ہے جاناں تو 
معاف کرنا مجھے نہیں ہے۔
 حیا ایمان

Comments