Novel ki baten


وہ پلک تک نہ جھپک پا رہی تھی۔ اس کا دل جیسے رعب سے بھر گیا تھا۔ رعب سے اور خوف سے۔


یکایک اسے لگا، اس کے ہاتھ کپکپا رہے ہیں، اسے ٹھنڈے پسینے آ رہے ہیں۔ وہ بہت بھاری کتاب تھی، بہت بھاری، بہت وزنی، وہ جس کا بوجھ پہاڑ بھی نہ اٹھا سکتے ہوں، وہ کیسے اٹھا سکتی تھی؟ اسے لگا، اس کی ہمت جواب دے جائے گی۔ وہ اب مزید یہ بوجھ نہیں اٹھا پائے گی۔ وہ عام کتاب نہیں تھی، اللہ کی کتاب تھی۔ اسے اللہ نے اس کے لئے، خاص اس کے لئے اتارا تھا۔ ہر لفظ ایک پیغام تھا، ہر سطر ایک اشارہ تھی۔ اس نے اتنی زندگی ضائع کر دی۔ اس نے یہ پیغام کبھی دیکھا ہی نہی

مصحف 

#hayaiman 



Comments

Post a Comment