صفا مروہ


اس نے اگلی آیت پڑھی-
''بے شک صفا اور مروہ شعائر اللہ میں سے ہیں تو جو کوئی حج کا ارادہ کرے-''
صبر کے فوراً بعد صفا مروہ اور حج کا ذکر؟وہ ذرا حیران ہوئی۔پھر اپنے ہاتھ کے لکھے نوٹس پڑھے-

''صفا اور مروہ دراصل ایک عورت کے صبر کی نشانی ہیں،جب آپ کو بے قصور کسی تپتے صحرا میں چھوڑ دیا جائےاور آپ اس توکل پہ کہ اللہ ہمیں کبھی ضائع نہیں کرے گا، صبر کریں تو پھر زم زم کے میٹھے چشمے پھوٹتے ہیں-''

اس کے بے قرار دل کو جیسے ڈھیروں ٹھنڈک مل گئی تھی-آنسوؤں کو قرار مل گیا۔ اندر باہر سکون سا اتر گیا-اور اس کے بعد جیسے گہری خاموشی سی چھاگئی-
,حیا ایمان

Comments